Advertisement

صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست بغیر سماعت ملتوی

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

لاہورہائی کورٹ نے صوبائی محتسب پنجاب اعظم سلیمان کی تقرری کیخلاف درخواست بغیر سماعت کے ملتوی کر دی۔ 

درخواست گزار کے وکیل وقار اے شیخ کے التواء کی درخواست پر سماعت بغیر کاروائی ملتوی کی گئی۔

جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کی۔ فل بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ صوبائی محتسب کے کلرک کی بھرتی کیلئے بھی اہلیت مقرر ہے مگر صوبائی محتسب کے پنجاب کی تقرری کیلئے کوئی اہلیت مقرر نہیں کی گئی۔

عدالت میں مؤقف پیش کیا گیا کہ اعظم سلیمان کو صوبائی محتسب لگانے کیلئے قانون میں ترمیم کر دی گئی۔ ترمیم سے قبل قانون کےتحت ہائیکورٹ کے سابق جج کو تعینات کیا جا سکتا تھا۔ صوبائی محتسب کی تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کرنا بھی ضروری ہے۔

Advertisement

درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ حکومت نے چیف جسٹس سے مشاورت نہ کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔ استدعا ہے کہ صوبائی محتسب اعظم سلیمان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ، ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے طریقہ کار سے متعلق درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔

سنگل بنچ نے درخواست مزید کارروائی کیلئے دو رکنی بنچ کو بھجوا دی۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نیب نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے اور وزارت داخلہ کارروائی کرنے کی مجاز ہے۔ کسی بھی شہری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی منظوری ضروری نہیں۔ اسی نوعیت کی درخواست دو رکنی بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے۔

عدالت نے نیب کے وکیل کی نشاندہی پر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version