Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی تین بڑی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کراچی میں اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے تین بڑی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تینوں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 30 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) برآمد کرلی گئی ہے۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ پہلی کارروائی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی گئی ، جہاں آسٹریلیا بھیجے جانے والے کارگو سے 20 کلوگرام آئس پکڑی گئی۔

برآمدشدہ آئس تولیوں میں جذب کی گئی تھی جبکہ کارگو کراچی کی رہائشی امبر رمضان کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

دوسری کارروائی میں سری لنکا بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، کارروائی شارع فیصل پر واقع کوریئر کمپنی پر عمل میں لائی گئی۔

Advertisement

برآمدشدہ آئس لیڈیز کپڑوں میں جذب کی گئی تھی جبکہ پارسل شیخوپورہ کی رہائشی شکفتہ بانوں کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

تیسری کارروائی میں کوریئر کمپنی کے ذریعے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 7 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، برآمدشدہ آئس 3 عدد جائے نمازوں میں جذب کی گئی تھی۔

پارسل لاہور کے رہائشی ارشد علی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version