Advertisement

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں دوران پرواز انجن کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لے جانے والا طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، انجن میں خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

سابق امریکی صدرٹرمپ کے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی، خبر ایجنسی نے بتایا خلیج میکسیکو کے اوپر دوران پرواز طیارے کے انجن میں خرابی واقع ہوئی ، جس کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔

خبرایجنسی کے مطابق طیارے میں ٹرمپ کےساتھ مشیر اور دیگراسٹاف کے لوگ سوار تھے ، تاہم ہنگامی لینڈنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

ڈونلڈٹرمپ کےترجمان کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزیدتفصیلات دینے سے گریز کیا۔

Advertisement

دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ نے حامیوں سے ذاتی طیارے کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے کا اپیل کی ہے، امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکنز کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

ٹرمپ نے طیارے کی نیو اورلینز میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد حامیوں کو فنڈنگ کیلئے ای میل کی، جس میں بتایا کہ خلیج میکسیکو پر دوران پرواز طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی تھی۔

طیارہ پاکستانی نژاد ری پبلکن ڈونر سید جاوید انور نے ٹرمپ کو سفر کیلئے دیا تھا، اس حوالے سے سید جاوید انورکا کہنا تھا تین انجن والا جہاز سفرکیلئے دیا تھا، دو انجن کام کررہے تھے تاہم سیفٹی کےباعث ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version