متحدہ اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا

متحدہ اپوزیشن کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ اجلاس قائد حزب اختلاف کی اسلام آباد میں قیام گاہ پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شہبازشریف، مولانا فضل الرحمن، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن قائدین تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کریں گے۔
ن لیگ کی ترجمان نے بتایا کہ اجلاس ملکی صورتحال، حکومت کی طرف سے سندھ ہاﺅس اور اراکین قومی اسمبلی کے گھروں پر حملوں پر غور کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہونے والے سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

