Advertisement

اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے لاہور میں صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت اور حامد یار ہراج کی ملاقات ہوئی ہے۔

عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  یوم پاکستان پر لانگ مارچ کا اعلان قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قومی مفادات کا رتی بھر بھی احساس نہیں، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے سیاسی ناپختگی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں، اپوزیشن کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں۔

Advertisement

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی، تحریک انصاف متحد ہے اور حکومت مدت پوری کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version