Advertisement

روسی صدر کی مبینہ روپوش گرل فرینڈ کی بے دخلی کے لیے پٹیشن دائر

یوکرین پر حملہ آور ہونے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ایک مبینہ خفیہ گرل فرینڈ ان دنوں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر کافی موضوعِ بحث بنی ہوئی ہیں۔

روس یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی پیوٹن کی مبینہ گرل فرینڈ اور ایکس جمناسٹ الینا کابیوا انڈر گراونڈ ہیں۔

کچھ رپورٹس میں ان کے سوئٹزر لینڈ میں روپوش ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

ایسے میں روس، یوکرین اور بیلاروس کے تقریباً پچاس ہزار لوگوں نے الینا کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن شروع کی ہے، جس میں انہیں سوئٹزرلینڈ سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

الینا ایک روسی سیاستدان، میڈیا مینیجر اور ایک ریٹائرڈ جمناسٹ ہیں۔ انہیں اب تک کے سب سے کامیاب جمناسٹس میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

Advertisement

الینا نے اپنے کریئر میں دو اولمپک میڈل، 14 ورلڈ چیمپئن شپس اور 21 یوروپین چیمپئن شپ میڈل اپنے نام کئے ہیں۔

دی گارجئین جیسے کئی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ الینا، پیوٹن کی گرل فرینڈ ہیں، حالانکہ پوتن نے کبھی بھی عوامی سطح پر اس بات کا اعتراف نہیں کیا۔

رشین ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الینا اپنے تین بچوں کے ساتھ ایک لگژری وِلا میں روپوش ہیں۔

مذکورہ پٹیشن کی حمایت میں اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ دستخط کرچکے ہیں۔

الینا کی عمر 38 سال ہے اور وہ ایک اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہیں۔

الینا روس کی سب سے لچک دار خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ وہ پیوٹن کی یونائٹیڈ رشین پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ بھی رہ چکی ہیں۔

Advertisement

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے باوجود سوئٹزر لینڈ نے پیوٹن سرکار کی ایک ساتھی کی میزبانی جاری رکھی ہے۔

الینا سات سال سے زیادہ عرصے سے روسی سرکار کے حمایت یافتہ نیشنل میڈیا گروپ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر بھی ہیں۔

ڈیلی میل کے مطابق انہیں ہر سال تقریباً آٹھ ملین یورو تنخواہ بھی مل رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version