Advertisement

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں سے منشیات برآمد

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 مسافروں سے منشیات برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برمنگھم جانیوالے مسافر سے ہیروئن برآمد کی۔

ملزم نے 1 کلو 970 گرام ہیروئن بمعہ پیکنگ ہاٹ پاٹ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ملزم صبغت اللہ پرواز نمبر (ئی وائے 232) کے ذریعے برمنگھم روانہ ہو رہا تھا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دوسری کارروائی میں مسافر محمد اعظم سے بھاری تعداد میں نشہ آور گولیاں برآمد کیں جو پرواز نمبر (جی ایف 771) سے جدہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔

Advertisement

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے 18 ہزار 680 کلو نازیپام گولیاں ریوڑیوں کے پیکٹ میں چھپا رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version