سلمان خان کے باڈی گارڈ ’ شیرا ‘ کی تنخواہ کتنی ہے؟

سلمان خان کے ساتھ ساتھ ان کے باڈی گارڈ شیرا بھی بھارتی میڈیا کی خبروں کی سُرخیوں کا حصہ رہتے ہیں، تاہم اب بھارتی میڈیا نے شیرا کی تنخواہ کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر بہت مقبول ہیں بلکہ یہ وہ شخص ہے جس کو سلمان خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور شیرا پچھلے 27 سال سے سلمان خان کی حفاظت پر معمور ہے۔
یہی نہیں سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا امریکی گلوگار جسٹن بیبر کو بھی ان کے دورہ بھارت کے دوران سکیورٹی فراہم کر چکے ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اتنی بڑی ذمہ داری نبھانے والے شیرا کو کتنی ماہانہ تنخواہ ملتی ہے؟
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق سلمان خان شیرا کو ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے اور سالانہ (دو کروڑ ) کے قریب تنخواہ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے کے دوران شیرا کی رہائش اور کھانا پینا بھی سلمان خان کی جانب سے ہوتا ہے جبکہ غیر ملکی دوروں پر بھی شیرا سلمان خان کے ساتھ سائے کی طرح موجود رہتا ہے اور اس دوران بھی شیرا کے تمام اخراجات سلمان خان کے کھاتے میں جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News