کیا آپ پہچان سکتے ہیں کہ یہ کس معروف اداکارہ کی تصویر ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں کچھ لوگوں کے لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے کہ آخر یہ کونسی اداکارہ ہیں۔
جی یہ کوئی اور نہیں بلکہ ہر دل عزیز اداکارہ رابعہ بٹ کی تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ رابعہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کر دہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نقاب لگائی ہوئی ہیں اور اس ہی وجہ سے انہیں پہچانا تھوڑا مشکل ہو رہا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل رابعہ بٹ نے انسٹا گرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔
رابعہ بٹ کی تصویروں میں انہیں کھلے بالوں،سیاہ لباس میں دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ رابعہ بٹ اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

