پنجاب کا ہر شہری ہیلتھ انشورنس کا حقدار بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کا ہر شہری ہیلتھ انشورنس کا حقدار بن چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان بزدار نے صحت کارڈ سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ وعدے کے مطابق آج سے پنجاب کا ہر شہری 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کا حقدار بن چکا ہے۔
الحمدللہ وعدے کے مطابق آج سے پنجاب کا ہر شہری 10 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس کا حقدار بن چکا ہے
اب تک پنجاب کے 10 لاکھ شہری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں
Advertisementیہ سہولت پاکستان کے ہیلتھ کئیر سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپا کرے گی- انشاءاللہ
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) March 31, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں عثمان بزدار لکھتے ہیں کہ اب تک پنجاب کے 10 لاکھ شہری ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اپنا مفت علاج کروا چکے ہیں، یہ سہولت پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر میں ایک نیا انقلاب برپا کرے گی۔
اس سے قبل پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 10لاکھ افراد صحت کارڈ سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حسان خاور نے صحت کارڈ سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 31 مارچ 2022 ایک تاریخی دن ہے۔
حسان خاور نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کی تمام آبادی کو قومی صحت کارڈ کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں اور اب تک 10 لاکھ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
صحت کارڈ پر کن بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے؟
صحت سہولت پروگرام کے تحت ایک خاندان کے تمام افراد کے لیے 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گھر کے کسی ایک فرد پر یہ تمام رقم خرچ نہیں کی جاتی بلکہ اس میں خاندان کے ہر فرد کے لیے ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔
اس پروگرام کی دستیاب معلومات کے مطابق ترجیحی علاج میں بیماریوں کی فہرست یہ ہے امراض قلب اور شریان، اتفاقیہ اور حادثاتی علاج، ثانوی سطح کی بیماریوں کی پیچیدگی کی صورت میں ریفرل، ذیابیطس کی پیچیدگیاں، گردے کی پیوندکاری، مصنوعی بازو یا ٹانگ، ہر قسم کا کینسر، گردے اور مثانے کی بیماریاں بشمول ڈائلیسس، چھاتی کے سرطان کی اسکریننگ اور نیورو سرجری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

