Advertisement

غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی، عدالت کا کےایم سی اور ڈی ایم سی پراظہارِ برہمی

غیرقانونی پارکنگ

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ بتایا جائے پارکنگ کے لیے مختص جگہوں کی نیلامی کس قانون کے تحت کی جاتی ہے؟

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں غیر قانونی پارکنگ  فیس کی وصولی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ جس کا دل چاہتا ہے وہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کرنا شروع کردیتا ہے۔ آخر کار یہ ہوکیا رہا ہے؟

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اب صورتحال یہ ہوچکی جہاں گاڑی کھڑی کردو پارکنگ فیس وصول کرنے آجاتے ہیں۔ نیلامی کا طریقہ بتایا جائے ورنہ ڈی ایم سیز اور ذمہ داروں کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈووکیٹ صائمہ راؤ نےعدالت میں مؤقف پیش کیا کہ ڈی ایم سی ایسٹ 20 مقامات سے پارکنگ فیس وصول کرتا ہے۔ قانون کے مطابق سروس روڈ اور شادی ہالز کے باہر سے مخصوص مقامات سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے۔ کے ایم سی 49 سے زائد مقامات سے پارکنگ فیس وصول کرتا ہے۔

Advertisement

ڈی ایم سی کے وکیل نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کوئی شکایت آتی ہے تو کارروائی کی جاتی ہے۔ غیر قانونی پارکنگ فیس کی وصولی پر ڈی ایم سی ایسٹ کو کوئی شکایت نہیں ملی۔

سندھ ہائی کورٹ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز سے 14 مارچ کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version