Advertisement

ٹویٹر نے آئی او ایس کے لیے گف بنانے کی سہولت پیش کردی

اب آپ ٹویٹر پر اپنے ہی فون سے کوئی بھی چند سیکنڈ کی ویڈیو بطور جی آئی ایف یا گف بنا کر ٹویٹ کیا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ سہولت صرف ایپل کےآئی او ایس سے ہی ممکن ہے۔

یعنی اب اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو ٹویٹر ایپ سے براہِ راست گف بناسکتے ہیں اور اسے ٹویٹر پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔ بالخصوص یہ ان مشہور شخصیات کے لیے ایک تحفہ ہے جو اپنے فالوورز کے لیے پوری ویڈیو اپ لوڈ نہیں کرسکتے لیکن اس کی جھلک ضرور ٹویٹر پر شیئر کرکے بقیہ ویڈیو کا لنک سینڈ کرسکتے ہیں

ٹویٹر نے اس عمل کو بہت آسان بنایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے استعمال کرسکیں۔ اس کے لیے آئی فون پر ٹویٹر ایپ کھولیں، کیمرہ آئکن کو چھوئیں اور دیکھیں کہ اس میں گف ماوڈ منتخب ہوا ہے یا نہیں۔ اب ریکارڈ کا بٹن دباکر براہِ راست کیمرے سے اپنی گف بنائیں اور اسے ٹویٹ کردیجئے۔

تجزیہ کاروں نے اسے انسٹاگرام بوم رینگ کی طرح قرار دیا ہے۔ لیکن ٹویٹر  ایپ کی بدولت آپ اسے صرف شیئر کرسکتے ہیں اور ٹویٹر نے اسے محفوظ کرنے کا اسٹور کرنے کا آپشن پیش نہیں کیا۔ اس کی بجائے ٹویٹر کاپی گف ایڈریس کا آپشن پیش کرتا ہے اس آپشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

لیکن تمام شہرت کےباوجود دنیا میں اینڈروئڈ فون کی بھرمار ہے اور جلد یا بدیر ٹویٹر کو یہ آپشن ایپل کے ساتھ ساتھ اینڈروئڈ فون کےلئے بھی پیش کرنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version