Advertisement

سعودی عرب کی مشہور سوشل میڈیا اسٹار حادثے میں ہلاک

سعودی عرب کی مشہور سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر ساز القحانی ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک حادثے میں 22 سالہ سوشل میڈیا اسٹار “ساز القحطانی” ہلاک ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ساز القحانی اسنیپ چیٹ پر کافی مشہور تھیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اُن کے بڑی تعداد میں فالوورز ہیں، ٹویٹر پر لاکھوں سعودیوں نے ان کی موت کی خبر شیئر کی جس کے سبب #ساز_القحطاني ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ساز کی اچانک موت پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

 ساز کی موت کے حوالے سے ابھی تک تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں تاہم بعض معلومات کے مطابق وہ ریاض میں العروبہ روڈ پر خوف ناک ٹریفک حادثے کا شکارہ ہوئیں۔

حادثہ پیش آنے کے بعد ساز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

حادثے کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، ویڈیو میں ایک گاڑی کو الٹتے ہوئے اور پھر اس میں آگ بھڑکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=IEMuLvtui-g&t=2s

Advertisement

واضح ہے کہ ساز القحطانی کا شمار سعودی عرب میں سوشل میڈیا بالخصوص اسنیپ چیٹ کے مشہور ترین افراد میں ہوتا ہے ساز نے سوشل میڈیا پر مختلف اقسام کی تصاویر اور ویڈیوز کے سبب شہرت پائی، ساز مملکت میں مختلف تقریبات اور فیشن فیسٹولز میں ماڈل کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکن حسینہ فاطمہ بوش کی توہین پر عالمی حسیناؤں کا احتجاج ، تقریب کا اجتماعی واک آؤٹ
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version