Advertisement

او جی ڈی سی ایل کا ڈیزل غیر قانونی فروخت کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

سانحہ نو مئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت  نے او جی ڈی سی ایل کا ڈیزل غیر قانونی فروخت کرنے پر ریفرنس کا فیصلہ محفوظ  کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں او جی ڈی سی ایل کا ڈیزل غیر قانونی فروخت کرنے کے کیس میں عدالت نے پانچ برسوں سے مفرور ملزم کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا۔

ریفرنس کا مرکزی ملزم حسین بخش ناریجو پانچ سال سے مفرور ہے۔ ملزم کو جیل سے علاج کے لیے 2017 میں جناح اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ موقع پا کر اسپتال سے فرار ہو گیا تھا۔

نیب نے کہا کہ ملزم حسین بخش ناریجو کو نیب نے حیدر آباد سے گرفتار تھا۔ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔

نیب کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے او جی ڈی ایل کا ڈیزل چوری کرکے فروخت کیا ہے۔ ملزم حسین بخش ناریجو او جی ڈی سی ایل ٹنڈو آدم بیس کا اسٹور انچارج تھا۔

Advertisement

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان 18 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

احتساب عدالت نے ملزم حسین بخش ناریجو کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

ملزم کی سیکورٹی پر تعینات دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے پانچ برسوں سے مفرور ملزم کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version