ڈراپ ان پچز کا معاملہ تاخیر کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کی روایتی سلو اور بے جان وکٹوں کی جگہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچز کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیزراجہ نے قومی ٹیم کو تیز اور باؤنسی وکٹوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کراچی اور لاہور میں ڈراپ ان پچز بچھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس ضمن میں کرکٹ بورڈ نے ایک کمپنی سے 37 کروڑ روپے کی خطیر رقم کا معاہدہ بھی کیا تھا۔ اس کے علاوہ ان پچز کی تیاری کے لئے آسٹریلیا سے مٹی درآمد کرنے کا بھی معاہدہ کیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈراپ ان پچز کی تنصیب کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب ایک آسٹریلوی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو اگلے ماہ اپریل میں مختلف اسٹیڈیمز کا معائنہ کریں گے۔ جس کے بعد ہی ڈراپ ان پچز کی تنصیب ممکن ہو سکے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کنسلٹنٹ کی تجاویز کی روشنی میں ڈراپ ان پچز بچھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈراپ ان پچز کے ناقدین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو غیر ملکی تیز اور باؤنسی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ دلانے کے لئے بے چین کرکٹ بورڈ غیر ملکی آب و ہوا کا کس طرح اپنے ملک میں لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

