Advertisement

یوکرین نے نیٹو سے علیحدہ رہنے پر حامی بھر لی

یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کی حکومت نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند ہے تاہم اس شرط پر کہ روس مکمل جنگ بندی کا اعلان کرے۔

 روسی مذاکرات کار نے بھی واضح کیا ہے کہ استنبول میں “بامعنی” مذاکرات کے بعد روس شمالی یوکرین اور دارالحکومت کیف کے قریب میں اپنی فوجی کارروائیوں کو محدود کردے گا.

واضح رہے کہ ان کی یہ بات چیت استنبول کے محل میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھی۔

روس کا یہ حملہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کسی یورپی ملک پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ ہے۔

Advertisement

زیادہ تر محاذوں پر یوکرین کی افواج کی طرف سے روس کے حملے کو روک دیا گیا ہے روسی افواج کی جانب سے چند علاقوں  پر دوبارہ قبضہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

روسی حملے کے بعد لاکھوں افراد نے نقل مکانی کی، جو ابھی بھی جاری ہے جبکہ بعض شہروں میں ابھی بھی شہری محصور زندگی گزار رہے ہیں۔

روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین نے صحافیوں کو بتایا کہ باہمی اعتماد کو بڑھانے اور مزید مذاکرات کے لیے کام جاری ہے

انہوں نے کہا کہ ضروری حالات پیدا کرنے اور معاہدے پر اتفاق اور دستخط کرنے کے حتمی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی جانب پیش رفت جاری ہے۔

روسی نائب وزیر دفاع نے کہ اعتماد کی فضا قائم کرنے کے لئے کیف اور چرنیہیو کی سمتوں میں فوجی سرگرمیوں کو بنیادی طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version