Advertisement

شادی شدہ ہونے کے باوجود غیر مرد کے ساتھ شرمناک حرکات کا انکشاف

معروف بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کا ریئلٹی شو لاک اپ مسلسل موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ شو میں کئی سلیبریٹیز ہیں، جو اپنے نجی واقعات شئیر کرتے ہیں۔

شو میں حصہ لینے والی ان شخصیات کی کے یہ راز اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا سامانن مہیا کر دیتے ہیں۔

گزشتہ سال شوہر کرن میہرا کے ساتھ اپنی لڑائی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی نشا راول  بھی کنگنا رناوت کے شو میں پہنچی ہیں، جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا جس نے سب ہی کو حیران کردیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ کرن میہرا کے ساتھ شادی ہونے کے بعد بھی انہوں نے ایک غیر مرد کو بوسہ دیا تھا۔

نشا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایسا حمل ضائع ہونے کے ایک سال بعد کیا تھا۔

Advertisement

نشا راول نے بزر ہٹ کرنے کے بعد کنگنا کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ معاملہ 2015 کا ہے۔ تب وہ حمل ضائع ہونے کے درد سے گزر رہی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے ایک شخص کو بوسہ دیا تھا، جو انہیں جذباتی سپورٹ فراہم کر رہا تھا۔

وہیں دوسری جانب خود نشا نے کرن میہرا پر انہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا تھا۔

نشا نے بتایا کہ حمل کے ضیاع کے بعد وہ کسی اور مرد کی طرف مائل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ کرن سے میری شادی 2012 میں ہوئی تھی، 2014 میں میرا حمل ضائع ہوگیا۔ میں اس کے بارے میں پہلے بھی بتا چکی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میرا حمل ضائع ہوا تو میں اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھی۔ کئی لوگوں کو پتہ ہے کہ میں جسمانی اور ذہنی طور پر پریشان ہونے والے رشتے میں تھی۔ میرے لیے یہ کسی صدمے جیسا تھا۔ ذہن اور جسم میں بہت کچھ ہورہا تھا۔

نشا مزید بتاتی ہیں کہ میری زندگی میں استحصال کے کئی واقعات ہونے لگے، لیکن یہ بات میں کسی کو نہیں بتا سکتی تھی، پبلک فِگر ہونے کی وجہ سے یہ میرے لیے آسان نہیں تھا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ 2015 میں میری کزن کے سنگیت پروگرام میں میرے ساتھ بہت کچھ ہوا، تب میں نے تھیریپی لینے کا سوچا، تبھی میری ملاقات میرے ایک پرانے دوست سے ہوئی۔

میں نے اس پر اعتماد کیا اور اپنے ساتھ پیش آئے غلط واقعات کے علاوہ باقی سب کچھ اس کو بتایا۔ جب میں اس سے ملتی تو میرے والد کو پتہ ہوتا تھا ، لیکن پھر بھی میں اس کی طرف مائل ہوگئی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں نے اس کو کِس کیا اور یہ بات میں نے اپنے شوہر کو بھی بتا دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version