حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور بم دھماکے پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے ، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کارکن فوری طور پر ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کی ہر قسم کی امداد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امن وامان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے ،عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں مسجد میں دھماکا ہوا جس میں 30 افراد شہید جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار میں دھماکا مسجد کے اندر نماز شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہوا جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکےکے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیاہے۔
اس کے علاوہ ریسکیوکی ٹیموں نے امدادی کارروائی شروع کردی ہیں، ریسکیو1122 کی 15 ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 40کے قریب زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسپتال منتقل کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News