ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے، خسروبختیار

خسروبختیار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال کیلئے برآمدات کا ہدف36ارب ڈالر ہے۔
وزیر صنعت و پیداوار نےکہا کہ حکومت صنعتوں کی بحالی کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان بھی کرچکی ہے۔
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کیلئے صنعتوں کا فروغ بہت ضروری ہے، ملکی صنعت کی شرح ترقی 12فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کا مزید کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی خصوصی مراعات دیں گے، پر امید ہیں مراعات سے ملک میں صنعتی پیدوار اور برآمدات بڑھیں گی۔
اس موقع پر فرخ حبیب نے خسرو بختیار کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی، دنیا پر کورونا وبا کے اثرات بھی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کو قوم کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مہنگائی کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پوری دنیا میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومتوں پر دباؤ آیا، 40 ڈالر پیٹرول اب 100 ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آج کا وزیر اعظم منی لانڈرنگ نہیں کررہا، بیرون ملک محل نہیں بنا رہا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ قیمتوں میں کمی ہو یا اضافہ ، اپوزیشن رونا شروع کر دیتی ہے۔ اپوزیشن کہتی تھی کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر مہنگائی کی، اب اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ یہ تو آئی ایم ایف کے پروگرام سے نکل جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

