Advertisement

انصاف کے حصول میں وکلاء کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویزالہٰی

پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ انصاف کے حصول میں وکلاء کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

چوہدری پرویزالہٰی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سردار محمد اکبر ڈوگر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

وفد میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار رائے محمد عثمان، نائب صدر سہیل شفیق چوہدری، فنانس سیکرٹری رانا علی اختر اور چوہدری بیدار بخت باجوہ ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

ملاقات میں چوہدری پرویزالہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی میں عدلیہ کی معاونت کرنے میں وکلاء کا بڑا اہم کردار ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر سردار اکبر ڈوگر نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ وکلاء برادری کا خیال رکھا ہے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ کی طرف سے وکلاء کو دی گئی سہولیات قابل قدر ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل، صدر لائیرز نگ مسلم لیگ عاصم چیمہ، بیرسٹر احمد حسن چیمہ اور چوہدری صفدر بوسال اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version