Advertisement

روسی صدر کو “نفسیاتی” مریض کہنے والی ماڈل کی لاش سوٹ کیس سے برآمد

کہتے ہیں کہ زبان تمام فساد کی جڑ ہے اور اس میں کافی حد تک صداقت بھی ہے۔ زبان سے نکلا ایک جملہ اور کبھی کبھار تو ایک لفظ بھی آپ کو بھاری نقصان سے دوچار کرسکتا ہے۔

ایسا ہی کچھ ہوا ایک روسی ماڈل کے ساتھ جس کے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف دئیے گئے ایک بیان کو ان کی موت کی قجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

روسی ماڈل گریٹا ویڈلر پہلی بار اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں، جب انہوں نے کھلے عام پیوٹن کو نفسیاتی مریض کہا تھا۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ ان کی موت کا روس کے صدر سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں کوئی نہیں کہہ سکتا۔

 گریٹا ویڈلر کی جانب سے پیوٹن کو سائیکو پیتھ کہت جانے پر انہیں سرخیوں میں جگہ ملی۔ لیکن ان کی موت کی وجہ ان کا سابق بوائے فرینڈ بنا۔

23 سالہ گریٹا کا سابق بوائے فرینڈ دیمتری کورووین ان کا ہم عمر تھا۔

Advertisement

دیمتری نے اپنی گرل فرینڈ گریٹا کا بے دردی سے قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں ڈالی اور گاڑی کے بوٹ میں رکھ کر گھومتا رہا۔

کورووین نے اب اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے گریٹا کو 300 میل کا فاصلہ طے کر کے لیپیٹسک نامی جگہ پہنچایا تھا۔

اس نے گریٹا کی لاش والے سوٹ کیس کو گاڑی کی ڈگی میں ہی چھوڑ دیا تھا۔

کورووین نے بتایا کہ گریٹا کے قتل کی وجہ پیسوں کا تنازع تھا، اس کے سیاسی نظریات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

کورووین نے گریٹا کی موت کے بعد اس کے سوشل میڈیا پیج کو مسلسل مینٹین رکھا، تاکہ کسی کو اس کی موت یا گمشدگی کا شبہ نہ ہو۔

یہ اس وقت تک جاری رہا جب تک اس کے یوکرینی بلاگر دوست میں سے ایک کو شک نہیں ہوا۔

Advertisement

اس نے روسی دوست کو اس بارے میں آگاہ کیا تو گریٹا کی تلاش شروع ہو گئی۔

بالآخر اس کے بوائے فرینڈ نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

گریٹا نے ایک سال پہلے پیوٹن کے بارے میں آن لائن لکھا تھا کہ وہ ایک سائیکوپیتھ یا سوشیوپیتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version