Advertisement

تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے، راناثناءاللہ

رانا ثناء اللہ

راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل63اے کی تشریح میٹرک پاس بھی کرسکتا ہے، عثمان بزدارنے لوٹ سیل لگا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کے بعد حکومت کے سیاہ کارنامے سامنے آئیں گے، 26 سے 28 مارچ تک پورا ملک سڑکوں پرہوگا، عوام فیصلہ سنائیں گے نااہل ٹولے نے ملک تباہ کردیا۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیر ہوئی توملک عدم استحکام کا شکارہوگا، عوام حق کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑی ہے، عمران خان کی پارٹی کے اپنے بندے انکے خلاف ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ عمران خان تاخیرکیلئےعدالتی کندھےاستعمال کرنا چاہتے ہیں، نااہل ٹولے نے ملک کا سیاسی کلچرتباہ کردیا، عمران خان نے قوم کے ساتھ فراڈ کیا، وقت ضائع کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے4 برس میں انتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کیا، 27 مارچ جلسے میں شرکت کیلئےعوام کوپیسے کی لالچ دی جارہی ہے، حکومت 27مارچ جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے۔

راناثناءاللہ نے کہا کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے، آرٹیکل63اےواضح ہے،کسی تشریح کی ضرورت نہیں، تحریک عدم اعتماد پرتاخیر کیلئے صدارتی ریفرنس دائرکیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version