Advertisement

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز، کراچی ٹیسٹ کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔

          پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں ہونا ہے جس کے حوالے سے سیکیورٹی ڈویژن نے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہے۔

سیکیورٹی پلان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹرمقصود احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرتب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساوٗتھ تبریز مری، ونگ کمانڈر سندھ رینجرز ظفر، لیفٹیننٹ کرنل مصور عباس، پاک آرمی کے کرنل شکر زئی نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی، رینجرز اور پی سی بی کے حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔

مجموعی طورپر 5276 پولیس اہلکارسیکیورٹی پر مامور ہوں گے جس میں سے ایس ایس یو کے 1148 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے1667 اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے۔

 ٹریفک پولیس کے 1398، اسپیشل برانچ کے 430، ریپڈ رسپانس فورس کے 375 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

 پاک فوج و سندھ رینجرزکے جوان اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

Advertisement

 اہلکارنیشنل اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پریکٹس گراؤنڈز، پارکنگز، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے جبکہ ماہر نشانہ باز بھی اہم تنصیبات پر تعینات کیے جائیں گے۔

ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈکنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف کی نگرانی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پرتعینات کی جائے گی جبکہ ٹیموں کی نقل وحرکت کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (ایس ڈبلیو اینڈ ٹی) کی ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم کے اطراف گشت پر مامور ہوگی۔

Advertisement

عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی رہیں گی۔

 تماشائیوں کو شٹل بس سروس کے ذریعے پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک لایا جائے گا اور تماشائیوں کی سہولت کے لیے ٹریک سوٹ میں ملبوس ایس ایس یو کمانڈو پارکنگ پوائنٹس سے انکلوژرتک ان کی رہنمائی کریں گے۔

اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب گاڑیوں کے داخلے اور ڈرون کیمروں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی۔

Advertisement

نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین کے لیے حکیم سعید گراؤنڈ نزد بیت المکرم مسجد یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ پوائنٹ مختص جائے گا۔

نیشنل کوچنگ سینٹر سے ملحقہ چائنا گراؤنڈ وی آئی پیز کی پارکنگ کے لیے مختص کیا جائے گا۔

شائقین کے لئے خصوصی ہدایات

تماشائیوں کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لیے قومی شناختی کارڈاپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہے۔

لمبی قطاروں میں انتظار سے بچنے کے لیے اسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں۔

اسٹیڈیم میں داخلے سے پہلے شائقین کو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔

Advertisement

اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

 آتشی اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور دھات اسٹیڈیم کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسی بھی بینر، پوسٹریا پلے کارڈ جس پر مذہب یا نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک یا فحش باتیں درج ہوں کی سختی سے ممانعت ہوگی۔

Advertisement

  تماشائیوں کوگراؤنڈ، کھلاڑیوں اور ساتھی تماشائیوں پرکسی قسم کی چیز پھینکنے کی  بھیاجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version