گوا اتراکھنڈ ریاستی انتخابات، بی جے پی کا وزرائے اعلیٰ کو برقرار رکھنے کا اعلان

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منی پور میں این برن سنگھ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کے ایک دن بعد اتراکھنڈ اور گوا میں بھی وزرائے اعلیٰ کے لیے پشکر سنگھ دھامی اور پرمود ساونت کو برقرار رکھا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی مقننہ پارٹی کے اجلاسوں کے دوران اتراکھنڈ اور گوا میں سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے پشکر سنگھ دھامی اور پرمود ساونت کو رہنما منتخب کیا گیا۔حالیہ اسمبلی انتخابات میں جہاں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی تھی وہیں پشکر سنگھ دھامی کھتیما کی اپنی نشست ہار گئے تھے۔ اس حقیقت کے باوجود اتراکھنڈ میں انہیں وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ آیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پارٹی ممبران اسمبلی کے انتخاب کے طور پشکر سنگھ دھامی کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔
ان کا پارٹی کے اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ میں پشکر سنگھ دھامی کو بی جے پی مقننہ پارٹی کا رہنما منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مجھے پورا اعتماد ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور دھامی کی قیادت میں اتراکھنڈ ہمہ جہت ترقی کرے گا۔
علاوہ ازیں، پہلے مرحلے میں بی جے پی سے پرمود ساونت، رانے اور مووین گوڈینہو، مہاراشٹر وادی گومنتک پارٹی (ایم جی پی) کے رہنما سدھین دھاولیکر اور آزاد امیدوار الیکسیو ریجینالڈو لورینکو حلف اٹھائیں گے۔ شمالی گوا کے چار اور بعد میں جنوبی گوا سے بھی اتنے ہی ایم ایل اے نئی حکومت کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے، اتراکھنڈ میں بی جے پی نے 70 میں سے 47 نشستیں حاصل کیں جبکہ گوا میں اس نے 40 میں سے 20 نشستیں حاصل کیں اور اسے دو آزاد امیدواروں اور ایم جی پی کے دو ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

