Advertisement

ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا سے زیادہ کاٹن ملتان میں کاشت ہوتی رہی، ہمیں کہا گیا بتائیں اکانومی میں کیا بہتری آئی، پنجاب کا کسان خود بتا رہا ہے پہلے سے بہتر فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا میں بہتر پالیسی کی وجہ سے ہماری عوام کو فوائد ہوا، عمران خان نے کورونا میں پیکجز دیے، عمران خان نے پاکستان کو مشکل حالات سے نکالا۔

 سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایسے وقت میں لائی گئی، باہر کی ایجنسیوں کا پیسہ کھا کر انکے پیٹ میں درد اٹھ رہا ہے، او آئی سی کا کشمیر ایشو پر ساتھ کھڑے ہونا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے قائدین صرف پی ڈی ایم ہوکر رہ گئے ہیں، پاکستانی سیاست میں مولانا اک شر کا نام ہے، مولانا کو چار پانچ گاڑیاں اور پرمٹ دے دیں وہ راضی ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، کشمیر سے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کے ساتھ آئیگا، عمران خان اقتدار میں ہوں یا باہر وہ ملک کے لیے کام کرتے ہیں۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آج سے کیمپ لگ جائیں گے، ہمارے اسمبلی ممبران ساتھ بیٹھے ہیں، ہم اپنے ممبران کی رائے کا احترام کرتے ہیں، آزاد کشمیر میں ووٹ عمران خان کے نظریے کو ملا، سابقہ ادوار میں کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version