Advertisement

علی ظفر کا نیا ترانہ “اللّٰہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ کردیا گیا

پاکستان کے معروف ترین اور چہیتے گلوکاروں میں سے ایک علی ظفر کا ترانہ “اللہُ اکبر” حکومتی سطح پر لانچ کردیا گیا ہے۔

48 ویں وزرائے خارجہ کانفرنس سے قبل لانچ کیا گیا اللہُ اکبر 1974 کی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر لانچ کئے گئے ترانے کا ری میک ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تیار کردہ اس گانے کو علی ظفر نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ 1974 میں ریلیز ہونے والے ترانے کو گلوکار مہدی ظہیر نے گایا تھا۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بروز ہفتہ اعلان کیا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا سرکاری ترانہ آج دوبارہ لانچ کیا جارہا ہے۔ ترانے کی لانچنگ تقریب  تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ او آئی سی کونسل آف وزرائے خارجہ (سی ایف ایم) کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر لانچ کیا جا رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپں کا کہنا تھا کہ “ترانے کی تھیم یہ ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو۔”

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جدید ٹیکنالوجی بہت ترقی کر گئی ہے، ترانے کی تیاری میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی گئی ہے۔ یہ گانا جمیل الدین عالی نے لکھا ہے۔

او آئی سی وزارئے خارجہ کونسل کے آفیشل ترانے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے ترانے میں پرانے جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اجلاس میں بڑی تعداد میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ تشریف لائیں گے۔ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کو بہت سے مسائل درپیش ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے او آئی سی کا جنم ہوا تھا۔ مسلم اُمّہ کو اس وقت بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ او آئی سی اجلاس میں 100 سے زیادہ قرار دادیں پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version