پشتون بچی کی “پاوری ویڈیو” پر اصل “پاوری گرل” کا انتہائی مضحکہ خیز ردعمل

اپنی صرف ایک وائرل “پاوری” ویڈیو سے ہی سوشل میڈیا پر چھا جانے والی دنانیر مبین نے اس وائرل پشتون بچی کی تعریف کی ہے، جس نے دنانیر کی ویڈیو کی پیروڈی بنائی ہے۔
دنانیر نے اپنی آفیشل پاوری ویڈیو کو اس چھوٹی بچی کی اصل ویڈیو کے ساتھ پوسٹ کیا۔
تازہ ترین ویڈیو میں، دنانیر کو دوپٹہ لپیٹے اور اپنے والد کی تصویر کے سامنے کھڑے لڑکی کی نقل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دنانیر نے کیپشن میں لکھا کہ ہائے گائیز۔۔۔ اس بچی نے تو مجھے بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، یہ #pawrihoraihai کا اب تک کا بہترین ورژن ہے۔ اصل ویڈیو دیکھنے کے لیے سوائپ کریں۔”
پوسٹ ہونے کے بعد اس ویڈیو کواب تک 50 ہزار سے زائد لائکس مل چکے ہیں، جبکہ اس پر سیکڑوں تبصروں کی بھرمار بھی ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے دنانیر کی اس پیروڈی ویڈیو کی خوب تعریف کی ہے، جبکہ کچھ نے پشتون بچی کی ویڈیو کو دنانیر کی اصل ویڈیو سے بھی زیادہ مزیدار قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ دنانیر نے بھی اسی قسم کی ایک پاوری ویڈیو بنائی تھی جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندویں پر پہنچا دیا تھا۔
ان کی ویڈیو پر ناصرف دھنیں بلکہ کئی میمز بھی بنائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News