Advertisement

کراچی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا کے 3 وکٹ پر 251 رنز

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا لئے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگ کا آغاز کیا، آسٹریلوی بیٹرز نے ابتداء سے ہی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں اوپنرز کے مابین 82 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

ڈیوڈ وارنر 36 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے عقب میں محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ون ڈاؤن کی پوزیشن پر آنے والے مارنس لیبوشین کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹ گئے، وہ ایک رن لینے کی کوشش میں ساجد کی براہ راست تھرو کا شکار ہو گئے.

Advertisement

دو وکٹوں کے نقصان کے بعد اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 160 رنز بنے۔ اس دوران عثمان خواجہ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ ابھی بھی کریز پر موجود ہیں۔

اسٹیو اسمتھ 72 کے انفرادی اسکور پر حسن علی کی گیند پر فہیم اشرف کو اپنا کیچ دے بیٹھے۔

اسٹیو اسمتھ دن کے اختتام سے صرف ایک اوور پہلے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کل 251 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگ دوبارہ شروع کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
پاکستانی اسپنرز بھارتی بیٹرز کیلئے بڑا چیلنج، سنجے منجریکر نے بھارتی ٹیم کو خبردار کردیا
پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version