Advertisement

سنیل گواسکر نے بھارتی اسپنرز کو شین وارن سے زیادہ اچھا قرار دے دیا

بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ اور کمنٹیڑ سنیل گواسکر نے بھارتی اسپنرز کو شین وارن سے زیادہ اچھا اسپنر قرار دے دیا۔

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ماضی کے بہترین بلے بازوں میں شمار کئے جانے والے بیٹسمین سنیل گواسکر نے کہا کہ شین وارنر ایک اچھا اسپنر تھا مگر اسے عظیم نہیں کہا جا سکتا۔

گواسکر نے کہا کرکٹ آسٹریلیا کے لئے آنجہانی شین وارن کی بہت خدمات ہیں مگر میں انہیں عظیم لیگ اسپنر تصور نہیں کرتا۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ کے لئے خدمات کے باوجود وہ آسٹریلیا کے لئے عظیم کھلاڑی کی جگہ حاصل نہیں کر سکتے۔

سنیل گواسکر نے اپنی اس منطق کے جواب میں کہا کہ بھارتی اسپنرز اور مرلی دھرن آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن سے کہیں زیادہ بہتر تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے معروف سابق لیگ اسپنر اور بال آف دی سنچری کے حامل شین وارن جمعے کے دن تھائی لینڈ کے کوہ سموئی میں اپنے ولا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کا کرکٹ کیرئیر 1992ء سے 2007ء پر محیط رہا، انہوں نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 70 تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version