Advertisement

مفاد پرستوں کا منافقانہ گٹھ جوڑ پھر سے ناکام ہوگا، شہباز گِل

شہباز گِل

شہباز گِل

شہباز گِل نے کہا ہے کہ مفاد پرستوں کا منافقانہ گٹھ جوڑ پھر سے ناکام ہوگا۔

 معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایک اور مرتبہ ہزیمت اٹھانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب چہرے جانتے ہیں مگر صرف ٹکٹ بلیک کرنے والوں کے، ملک نے یہ وقت بھی دیکھنا تھا کہ ٹکٹ بلیک کرنے والے ملک پر مسلط رہے۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ ذرداری صاحب کا کردار عوام کے سامنے ہے، چھانگہ مانگہ سیاسی شہرت رکھنے والے پھر سے سرگرم ہیں، کھلے عام خرید و فروخت کرنے والوں کو قوم پہلے بھی ریجیکٹ کر چکی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ مفاد پرستوں کا منافقانہ گٹھ جوڑ پھر سے ناکام ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقت آگیا ہے آگے بڑھ کرناپاک وزیراعظم کو نکالیں، ان کی جگہ کسی شریف آدمی کو لائیں، میں چہرے جانتا اور پہچانتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ دشمنوں اور پیارکرنے والے دوستوں کوبھی جانتا ہوں، بلاول بھٹوکے ساتھ ملکرعوام کی خدمت کریں گے، مہنگائی کم کرکےعوام کی تکلیف دورکریں گے۔

دوسری جانب چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیالوں کا لشکرڈی چوک پہنچے گا توعوام کوخوشخبری دیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم مکمل پلاننگ سے میدان میں نکلے ہیں، ہرصورت عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے، ہارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version