Advertisement

پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کے نے سینٹرل پنجاب کو شکست دےدی

پاکستان کپ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے سینٹرل پنجاب کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سینٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سینٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،حسین طلعت 63،سعد نسیم ناقابل شکست 46،احمد شہزاد35 جبکہ کپتان وہاب ریاض نے 12 رنز بنائے۔

کے پی کے کی جانب سے محمد عمران اور ساجد خان نے 3،3 شاکر کیے،عمران خان 2 جبکہ سمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

سینٹرل پنجاب کی جانب سے دیا گیا ہدف  کے پی کے نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کے پی کے کی جانب سے کامران غلام نے شاندار 109 رنز کی اننگ کھیلی،ان کی اننگ  میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے،اشفاق احمد 71،عادل امین 60 جبکہ محمد سرور 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے علی اسفند،قاسم اکرم اور رضوان حسین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

کے پی کے کے کامران غلام کو شاندار سینچری اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کاایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version