سلو میاں نے بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کے لئے بڑی پیشگوئی کردی

بالی وُڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے شاہ رُخ خان کی آنے والی نئی فلم پٹھان کی ایک خاص ویڈیو دیکھ کر فلم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سلومیاں نے کنگ خان کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کے بارے میں بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم بلاک بسٹر رہے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ’’پٹھان‘‘ کے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے حال ہی میں سلمان خان کو فلم کی 20 منٹ کی فوٹیج دکھائی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز نے ہدایت کار سدھارتھ آنند کے ساتھ مل کر ان مخصوص مناظر کے وی ایف ایکس کا کام مکمل کرلیا ہے اور اسی وجہ سے آدیتیہ چوپڑا کو اس پر سلمان خان کی رائے چاہئے تھی۔
پروڈیوسر کی جانب سے دکھائی گئی ویڈیو کے مناظر دیکھنے کے بعد سلمان خان نے شاہ رخ خان سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی فلم بلاک بسٹر ہے۔ سلمان نےاپنے دوست سے کہا کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ یہ فلم باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی۔
I know it’s late… But remember the date… Pathaan time starts now…
See you in cinemas on 25th January, 2023.
Releasing in Hindi, Tamil and Telugu.
Celebrate #Pathaan with #YRF50 only at a big screen near you. @deepikapadukone |@TheJohnAbraham | #SiddharthAnand | @yrf pic.twitter.com/dm30yLDfF7
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 2, 2022
علاوہ ازیں سلمان خان نے ایکشن موڈ میں آنے کے لیے شاہ رخ خان کی طرف سے کی جانے کوششوں اور فلم کی شاندار کامیابی کے لیے انہیں ایڈوانس مبارکباد بھی دی۔
یاد رہے کہ کنگ خان قریب 4 سال بعد پھر سے بالی وُڈ میں اپنی نئی فلم پٹھان کے زریعے دھواں دار کم بیک کر رہے ہیں، شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری 2023 کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم میں کنگ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

