’شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے‘

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
پولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی میں ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں 826 مرد وخواتین اہلکار پولیس میں شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 226 لیڈی اہلکاروں جبکہ 600 مرد اہلکاروں نے حصہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس میں شامل ہونے والے اہلکار دیانتداری، لگن اور تندہی سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ دوران تربیت اہلکاروں کو بہترین ماحول میں ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی ہے۔
راؤ سردار علی نے کہا کہ پولیس ایک نوبل پروفیش ہے، اپنی نوکری کو ڈیوٹی نہیں بلکہ عبادت اور خدمت سمجھ کر کرنے کا عزم کریں، پولیس اسٹیشن میں آنے والے شہریوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، پولیس کا امیج بہتر بنانے میں آپ کا بنیادی کردار، کرپشن کسی صورت قابل قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس میں لیڈی اہلکاروں کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ریکروٹ کلاس کورس میں شامل اہلکاروں کو بہترین پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پرکمانڈنٹ سہالہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پاس ہونے والے جوانوں نے آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔
آئی جی پنجاب نے دوران ٹریننگ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اہلکاروں نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن عامہ کے قیام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں کمانڈنٹ پنجاب پولیس کالج سہالہ غلام رسول زاہد، ڈپٹی کمانڈنٹ سہالہ اشفاق احمد، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان، سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک، ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض، ایس پی سی آئی اے طارق محبوب، ایس پی امبرین علی اور امیریکن ٹرینر ٹیم کے ممبران نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

