Advertisement

شین وارن کے اعزاز میں کنٹری چمپئین شپ جیتنے کا عزم

برطانیہ کے فرسٹ کلاس کھلاڑی اور لیگ اسپنر میسن کرین نے آںجہانی شین وارن کے اعزاز میں کنٹری چمپئین شپ جیتنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیگ اسپنر میسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہیمپشائر کے لئے 2022 کی کنٹری چمپئین شپ جیت کر شین وارن کے نام کرنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ میسن کرین نے گزشتہ سیزن میں لندن اسپرٹ میں شین وارن کی کوچنگ میں کھیلے تھے، شین وارن ان کے آئیڈیل کھلاڑی بھی ہیں۔

میسن نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے کیرئیر کے شروع میں ہی لیجنڈ شین وارن کے تجربے اور مہارت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، افسوس نئے آنے والوں کو یہ موقع کبھی نہیں ملے گا۔

انگلینڈ کے لئے 2018 میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے والے لیگ اسپنر میسن کرین نے کہا کہ شین وارن سے ملنے والا تجربہ میرے لئے باعث افتخار ہے، اور میں خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

Advertisement

میسن نے مزید کہا کہ ’میں نے شین وارن کو بڑے ہونے پر بت بنایا تھا اور وہ اپنے وقت کے ساتھ بہت سخی تھا‘، میسن کے مطابق شین وارن اس موسم گرما میں دوبارہ کرین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تھائی جزیرے کوہ ساموئی میں چھٹیاں گزارنے کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی موت واقع ہو گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version