Advertisement

عالمی ٹینس میں بنا ویکسین کے نوواک جوکووچ کی واپسی کے امکانات

آسٹریلین اوپن سے بنا ویکسین کے باہر ہو جانے والے معروف ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی کورٹ میں واپسی کے امکات روشن ہو چکے ہیں۔

فرانس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ویکسین پاسز کی لازمی شرط کو ختم کر دے گا۔ اگر یہ شرط ختم ہوئی تو اس کا زیادہ فائدہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو ہو گا۔

نوواک جوکووچ اس شرط کے خاتمے کے بعد فرانس میں داخل ہو سکتے ہیں اور وہ رولینڈ گیروس ٹینس ٹائٹل کو دفاع بھی کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کی طرح فرانس میں بھی ویکسینیشن کی شرط عائد تھی جس کی وجہ یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن کی طرح فرنچ اوپن بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

لیکن رواں ہفتے ہی فرانس کی حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ویکسینیشن کی لازمی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اطلاق 14 مارچ سے ہوگا۔

Advertisement

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا ایونٹ 9 اپریل سے شروع ہو گا جبکہ رولینڈ گیروس کے مقابلے 22 مئی سے ہوں گے۔

فرانس سے آنے والی اس خبر نے سربیا کے عالمی نمبر 2 نوواک جوکووچ کے کانوں تک مسحور کن موسیقی کے طور پر اثر کیا ہے.

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ کو ویکسین اور ویزا مسائل کی وجہ سے آسٹریلیا سے غیر رسمی طور پر ملک بدر کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version