Advertisement

اکشے کمار اور ارشد وارثی کے درمیان اختلافات ہیں؟ اکشے نے بتا دیا

بھارتی معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ میڈیا افواہوں کو ہوا دیتی ہے اور بےبنیاد باتیں خواہ مخواہ لکھ دی جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے شہرت یافتہ اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار ارشد وارثی کے ساتھ اپنے اختلافات کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات پر مبنی یہ رپورٹ اس اس وقت سامنے آئی تھی جب 2017 میں فلم جولی ایل ایل بی 2 میں اکشے کو کاسٹ کیا گیا تھا، یہ 2013  میں ریلیز ہونے والی فلم جولی ایل ایل بی کا سیکوئل تھی اور اس میں ارشد کے بجائے اکشے نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ اکشے اور ارشد اپنی آئندہ آنے والی فلم میں پہلی بار اکٹھے کام کررہے ہیں اور دونوں نے ایک پروموشنل ایونٹ میں ایک دوسرے کو سراہا، جبکہ اس موقع پر اکشے نے ارشد سے اختلافات کی افواہوں کی مذمت کی اور انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

Advertisement

اس ایونٹ میں جب اکشے نے ان افواہوں کا تذکرہ کیا اور انھوں نے کہا کہ جب میری جولی ایل ایل بی آنے والی تھی، تو ارشد نے پرمزاح انداز میں مداخلت کی اور پھر ہنستے ہوئے ایک دوسرے کے گلے لگ گئے تھے۔

اکشے کمار نے مزید کہا کہ جیسے پچھلی مرتبہ بھی کسی نے لکھ دیا تھا کہ میرا اور روہیت شیٹھی کا جھگڑا ہوا ہے، جبکہ ایسی کوئی بات نہیں تھی انہوں نے کہا کہ میڈیا نے یہ خوامخواہ لکھ دیا جو کہ بے بنیاد بات تھی۔

یاد رہے کہ اکشے اور ارشد وارثی کی فلم بچن پانڈے جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version