کیا اداکارہ شمیتا شیٹی کا بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا؟

بھارت کی معروف اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنے اور اداکار راکیش باپٹ کی بریک اپ کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ شمیتا شیٹی اور اُن کے بوائے فرینڈ راکیش کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور جوڑے نے لڑائی جھگڑے زیادہ ہونے کی وجہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے شمیتا شیٹی خاموشی توڑ دی ہے اور اس خبر پر ردّعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے رشتے سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
بعدِ ازاں یہی پوسٹ راکیش نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی اور خبروں کی تردید کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

