Advertisement

عمران خان کو حق حاصل نہیں کے اقتدار میں بیٹھ سکیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی

مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی و ترجمان  سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمران خان کو حق حاصل نہیں کے اقتدار میں بیٹھ سکیں۔

پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ  آج با آسانی کہہ سکتے ہیں کے عمران خان کی حکومت اکثریت کھو چکی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے اب 177 اراکین ہیں جبکہ حکومت بنانے کے لئیے 172 ارکان کی ضرورت ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان کو حق حاصل نہیں کے اقتدار میں بیٹھ سکیں وقت آگیا ہے کے وہ مستعفی ہوں اور وہ سیاسی اتحاد جس کے پاس اکثریت ہے اپنا وزیر اعظم منتخب کرے۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا  کہ عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے اب تین سے سات دن میں اس پر قانونی طور پر ووٹنگ ہونی چائیے ، پی ٹی آئی والے توجہہ ہٹانا چاہ رہے ہیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا ہونا چائیے اپنے شہر کا سوچنا چائیے میری جماعت نے اس عہدے پر مجھے لگایا تھا اور ابھی تک میرے پاس کوئی ہدایت نہیں اس عہدے سے ہٹنے کی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کا بنیادی مقصد دیرپا تعلق بنانا ہے سندھ اور پاکستان کے لیے ہے، امید ہے اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement

تحریک انصاف لاہور نے 27 مارچ کو اسلام آباد جلسہ کے لیے حکمت عملی طے کرلی

تحریک انصاف لاہور نے 27 مارچ کو اسلام آباد جلسہ کے لیے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک لاکھ لوگوں کا قافلہ لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگا، تنظیمی عہدے داروں کو مختلف ذمہ داریاں اور ٹاسک سونپ دیا گیا، تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی زیرِ صدارت اجلاس اہم فیصلے ہوئے ہیں۔

اجلاس میں سینئر نائب صدور میاں حامد معراج، غلام محی الدین، میاں اکرم عثمان، نائب صدور خالد گجر، حاجی فیاض، ملک وقار، چوہدری عبید الرحمن ، یاسر گیلانی، عثمان حمزہ، حافظ ذیشان رشید، فیصل کھوکھر، عقیل صدیقی نے شرکت کی۔

ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلے مرکزی مقام پر اکٹھے ہوں گے، کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے 23 مارچ کو لاہور بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے۔

 صدر تحریک انصاف لاہور شیخ امتیاز نے کہا کہ خود مختار پاکستان کے لیے قوم کو عمران خان کا ساتھ دے، یونین کونسل کی سطح پر کارکنان کو متحرک کیا جائے۔

Advertisement

زبیر نیازی اور اکرم عثمان نے کہا کہ پرامن جلسہ کرنے جارہے ہیں اپوزیشن کے مکروہ عزائم خاک ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version