پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر نیویارک کے ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دو مرتبہ گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب ایسی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئی ہیں جن کی تصویر نیویارک میں’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی گئی ہے۔
گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرآویزاں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ایکوئل پاکستان کی ایمبیسیڈر عروج آفتاب، اپنی گلوکاری کی مہارت سے عالمی سطح پر پاکستان کی خواتین کرئیٹرز کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
گلوکارہ عروج اس عالمی مہم کاحصّہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پرلگے اشتہار میں بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘گلوکارہ کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔
عروج کا کہنا ہے کہ ثقافتی سطح پر ایک پاکستانی کا وجود موسیقی، شاعری، فن اور رقص کے بغیر تقریباََ ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ عروف آفتاب کے کام کو دنیا بھر میں بےحد سراہا جاتا ہے اور وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں جنہیں گریمی ایوارڈز کے لیے بہترین نیو آرٹسٹ اور بہترین گلوبل پرفارمنس کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔
دنیا بھر میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ عروج آفتاب اس سال امریکی میوزیکل فیسٹیول ’کوچیلا‘ میں ہیری اسٹائلز، لِل بیبی، بلی ایلش، میگن تھی اسٹالین، ڈسکلوزر، 21 سیویج، اسٹرومی اور بہت سے دیگر نامور فنکاروں کے ساتھ پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی فنکارہ ہیں۔
یاد رہے کہ عروج آفتاب 2021 کے موسم گرما کے دوران سابق امریکی صدر، براک اوباما کی پسندیدہ موسیقی کی پلے لسٹ میں بھی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

