Advertisement

پسوڑی نے عالمی وائرل گانوں میں تیسرے نمبر پر جگہ بنا لی

علی سیٹھی اور شے گِل کے مشہور گانے پسوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے عالمی وائرل ویڈیوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔

رپورٹ کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں علی سیٹھی اور شے گل کی جانب سے پیش کیا جانے والا گانا پسوڑی پاکستان سمیت دنیا بھر میں وائرل ہو گیا، پسوڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اسپاٹی فائے کے عالمی مشہور گانوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آنے کے بعد علی سیٹھی سمیت کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی اور ذالفقار جبار علی خان المعروف زلفی نے بھی سوشل میڈیا پر پسوڑی کی کامیابی کی پوسٹ شئیر کی جبکہ دیگر میوزک سے وابستہ شخصیات نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

علی سیٹھی نے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ’پسوڑی‘ کے تیسرے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں گزشتہ برس زلفی نے بتایا تھا کہ مذکورہ گانا عالمی سطح پر جگہ بنانے میں کامیاب جائے گا۔

علی سیٹھی نے لکھا کہ انہیں زلفی کی بات پر ہنسی آئی تھی اور انہوں نے کچھ کہے بغیر کافی پی کر گانے بنانے پر غور شروع کیا تھا۔

علی سیٹھی نے مزید لکھا کہ اب ان کا ’پسوڑی‘ گلوبل وائرل 50 فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے تو انہیں نہ صرف خوشی ہو رہی ہے بلکہ وہ حیران بھی ہو رہی ہیں۔

علی سیٹھی نے اپنے پوسٹ میں شے گِل سمیت زلفی اور عبداللہ صدیقی کو بھی مینشن کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی تمام شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے گانے کو تیسرے نمبر پر پہنچایا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پسوڑی کے تیسرے نمبر پر آنے پر علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی نے بھی ٹوئٹ پر بیٹے کو گانے کی عالمی سطح پر کامیابی کی مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے کہ پسوڑی کوک اسٹوڈیو کے تمام سیزنز کا ایسا پہلا گانا ہے جس نے 24 گھنٹوں میں ہی 10 لاکھ مرتبہ دیکھا اور سُنا جانے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا، پسوڑی گانا گزشتہ ماہ 7 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
مشکلات میں اضافہ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور قانونی شکنجہ کس گیا
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version