پاکستان کی عوام مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے۔
احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدم اعتماد کی شکست سے بچنے کیلئے یا اس کا داغ دھونے کیلئے ہجوم گردی کا سہارا لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزراء کے بیانات ہیں کہ رکن اسمبلی کو ہمارے ہجوم سے گزرنا ہوگا، اس طرح کے اقدامات ہٹلر اپنے مخالفین کیلئے استعمال کرتا تھا۔
ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر واقعی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں تو جلسوں کی بجائے پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کریں، اگر وہ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں تو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں، اس وقت ہر اتحادی کو ایوان میں بھی اور عوام کی عدالت میں بھی فیصلہ کرنا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام اس مہنگائی کی حکومت سے عاجز آچکی ہے، عوام اس حکومت کو گھر بھیجنا چاہتی ہے، اگر کوئی بھی اس مہنگائی حکومت کو ووٹ دے گا اگلے الیکشن میں اس سے بدترین انتقام لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

