Advertisement

عوامی عدم اعتماد کی وجہ سے ہی مولانا کی سیاست ختم ہوئی، شہباز گِل

شہباز گل

شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوامی عدم اعتماد کی وجہ سے ہی مولانا کی سیاست ختم ہوئی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ بخشی۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ملک لوٹنے والوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، عوامی عدم اعتماد کی وجہ سے ہی مولانا کی سیاست ختم ہوئی، مولانا کو بنگلہ نمبر 22 اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شپ سے ہاتھ دھونا پڑے۔

شہباز گِل نے کہا کہ عوام کے عمران خان پر اعتماد کی وجہ سے آج چوروں کا ناطقہ بند ہے، عمران خان پر عوام کا اٹل اعتماد ہی ملک کو ترقی کی منازل طے کروائے گا۔

واضح رہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاقت خٹک اور احد خٹک کو جمیعت علماء اسلام میں شمولیت پر خیر مقدم کرتا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ امید ہے انکے اس فیصلے سے جمیعت علماء اسلام کے نظریہ کو تقویت ملے گی، لیاقت خٹک کی اپنی ایک اہمیت اور حیثیت ہے، سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے بھائی ہیں اور صوبائی اسمبلی کے رکن ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ انکے اپنے گھر سے دنیا نے انکے خلاف عدم اعتماد کی آواز سن لی ہے، ہمارے کپتان کہتے ہیں بڑا کھلاڑی ہوں مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے، عدم اعتماد کے مقابلے کا تو وہ سوچ رہا ہے کیا اس نے ملک میں مہنگائی کے لئے ایسی کوشش کی؟

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا تھا کہ کیا اس ملک میں عام آدمی کی غربت کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کی صلاحیت ہے؟ ایک کروڑ نوکریوں کا لالچ دیا، کیا اس ناکامی کا دفاع کرنے کی صلاحیت ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version