Advertisement

ترک شہری کی ائیر انڈیا میں بطور سی او او تقرری پر آر ایس ایس کا واویلا

ہندوقوم پرست تنظیم آر ایس ایس نے ترک شہری محمد ایلکر آئجی کی بطور سی او او ایئر انڈیا میں تقرری کی مخالفت کردی ہے۔آئجی ماضی میں ترکی کے صدر رجب طیبب ایردوآن کے مشیر برائے ہوا بازی رہ چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندو قوم پرست حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے بھارت کے صنعتی گھرانے ٹاٹا گروپ کی جانب سے ترک شہری محمد ایلکر آئجی کو ایئر انڈیا کا نیا سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی تقرری کو منظوری نہ دے۔

دوسری جانب ٹاٹا نے آئجی کو ایوی ایشن انڈسٹری کا رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایئر انڈیا کو ایک نئے دور میں لے جانے میں قائدانہ کردار ادا کریں گے۔ جبکہ آئجی نے اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اہم ترین ایئرلائنز کی قیادت کرنے میں مسرت محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے، آئجی کو یکم اپریل سے قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔ بھارتی قانون کے مطابق کسی غیر ملکی کو سی ای او بنائے جانے پر حکومت سے کلیئرنس لینا ضروری ہوتی ہے۔

آرا یس ایس کی ذیلی تنظیم اور اس کے اقتصادی ونگ سودیشی جاگرن منچ ایس جے ایم  نے آئجی کی تقرری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

ایس جے ایم کے قومی کنوینر اشونی مہاجن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایوی ایشن انڈسٹری کا موازنہ چِپ بنانے والی کمپنی سے نہیں کیا جاسکتا۔ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا چاہیے۔ آئجی کا ترکی کے موجودہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ تعلق تشویش کا موجب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ آئجی کی تقرری کو منظوری نہ دے کیونکہ ترکی نہ صرف بھارت کے دیرینہ حریف پاکستان کا دوست ہے بلکہ کشمیر کے حوالے سے اس کا مؤقف بھی بھارت کی پالیسیوں کے برخلاف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version