Advertisement

نور مقدم قتل کیس، اسلام آبادہائیکورٹ میں مجرم ظاہرجعفر کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر

نور مقدم کیس

اسلام آباد (فیاض محمود) نور مقدم قتل کیس میں مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں  اپیل دائر کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتولہ نور مقدم کے والد مدعی مقدمہ شوکت مقدم کی جانب سے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کے لیے عدالتِ عالیہ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے نور مقدم قتل کیس میں مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بڑھانے کی بھی اپیل دائر کی گئی۔

مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نے عدالت میں تین اپیلیں فائل کیں۔

مدعی مقدمہ کی جانب سے اپیل میں عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ مجرم کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سزا بڑھائی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ظاہر جعفر کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت اور 25 سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

مجرم جان محمد اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعقلہ خبر بھی پڑھیے

اس سے قبل اسلام آباد (فیاض محمود) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد عطاربانی نے نور مقدم قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے مجرم  ظاہر جعفر کی والدہ اور والد کو اعانتِ جرم کے الزام میں کیس سے بری کرتے ہوئے مجرم جمیل اور افتخار کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔

مکمل خبر پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
والد کی موت کے بعد دنیتھ ویلالاگے دوبارہ سری لنکن اسکواڈ میں شامل
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version