Advertisement

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، غیرمعیاری خوردنی تیل برآمد

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں غیرمعیاری خوردنی تیل برآمد  کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی مردان میں ڈسٹری بیوشن یونٹ پر کی گئی جس کے نتیجے میں 13 ہزار لیٹر سے زائد غیر معیاری خوردنی تیل برآمد کرلیا گیا ہے۔

 فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یونٹ سے مختلف برانڈز کے نام پر پیک شدہ غیرمعیاری خوردنی تیل برآمد کیے گئے ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ ضبط شدہ خوردنی تیل کو ریفائننگ کے عمل سے نہیں گزارا گیا، استعمال شدہ کنستر میں پیک گیا تھا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران یونٹ کو سیل کرکے خوردنی تیل فروخت کرنے پر ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کچھ روز قبل ہی خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے جعلی گڑ تیار کرنے والے یونٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کے نتیجے  میں 1400 کلو چینی، خراب گڑ اور مضر رنگ  ضبط کرلیا گیا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ یونٹ میں گنے کے بجائے چینی، خراب گڑ اور مضر صحت رنگوں کی مدد سے گڑ تیار کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مارکیٹ میں صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، عوام بھی ملاوٹ مافیا کے خلاف شکایات ہمارے ٹال فری نمبر پر درج کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version