پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کو شرمندگی کا سامنا ہوگا، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کو شرمندگی کا سامنا ہوگا۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان کے عدم اعتماد کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی میں چار اراکین ہیں جس سے وہ عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیایوں کا دعوی کرتی ہے، بلاول بھٹو کا او آئی سی کے اجلاس بارے بیان نہایت افسوسناک ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے دور میں صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور ہمارے ممبران اسمبلی کا وزیر اعلیٰ محمود خان کے اوپر مکمل اعتماد ہے۔
صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو جمہوریت کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے کیونکہ آپ عوام کا مینڈیٹ اور ضمیر پیسوں سے خریدنا چاہتے ہیں جس کو آپ جمہوریت کہتے ہیں۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیساتھ کھلواڑ کیا ہے اور سندھ ہاؤس کواصطبل بنایا ہے، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کو شرمندگی اور شکست کا سامنا ہوگا۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اراکین اسمبلی کو سندھ حکومت کے پیسوں سے خریدنے کی کوشش ناکام بنا دیں گے۔
واضح رہے اس سے قبل لواری ہاؤس دیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر نجم الدین خان نے خیبرپختونخوا حکومت بھی گرانے کا اعلان کیا ۔
نجم الدین خان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف اس وقت تمام اپوزیشن ایک پیج پر ہے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے, جو بویا ہے وہ کاٹنا بھی پڑے گا۔
نجم الدین خان نے کہا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت کو بھی گرائیں گے۔ اپوزیشن کو پی ٹی آئی کے 45 ارکان صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، مرکز کے بعد صوبے میں بھی جلد عدم اعتماد لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News