Advertisement

راکھی ساونت کا مداحوں سے ایسا مطالبہ کہ سننے والوں کے ہوش اُڑ گئے

Rakhi Sawant

بولی وُڈ کی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت کسی نہ کسی حوالے سے ہیڈ لائنز کی زینت بن ہی جاتی ہیں۔

ان کا کوئی بیان یا حرکت اکثر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

راکھی صرف اسکرینز پر ہی نہیں، سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی تفریح فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں۔ فینز ان کی تصویروں اور ویڈیوز سے کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

راکھی ساونت نے اب اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایسی ہی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس کو دیکھنے اور سننے والوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

راکھی ساونت نے اتوار کو جو ویڈیو شیئر کی اس میں انہوں نے اپنے فینز سے کڈنی (گردہ) بھیجنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

Advertisement

ویڈیو میں راکھی ساتھ کہتی ہیں کہ میری آئی ڈی پر یہ دل ول مت بھیجا کرو یار، کڈنی بھیجو کڈنی، آئی فون لینا ہے مجھے، جلد بھیجو، نیا والا آئی فون 13 پرو۔

Advertisement

راکھی ساونت نے اپنی اس ویڈیو کو خود ہی شوٹ کر کے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے جو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

راکھی کے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے، فینز کمنٹ سیکشن میں اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا، کڈنی کا ایموجی نہیں ہے ، کیسے بھیجوں یار۔

ایک اور مداح لکھتے ہیں کہ، لیور (جگر) بھیجوں کیا؟

اس سے قبل راکھی نے الگ الگ طرح کی ڈریس کے ساتھ اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی تھیں ، جن میں وہ مختلف پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں مداحوں ان کے لکس کی خوب تعریف کی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت اپنے شوہر رتیش سے الگ ہوئی ہیں۔

Advertisement

اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا تھا۔

کچھ دن پہلے راکھی نے ایک انٹرویو کے دوران رتیش سے الگ ہونے کی وجہ بھی کا انکشاف کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے نہیں بلکہ رتیش نے میرے ساتھ رشتہ ختم کیا ہے ، اتوار کو وہ صبح اٹھے اور اپنا بیگ پیک کرنا شروع کردیا اور کہا کہ وہ میرے ساتھ نہیں رہ سکتے، کیونکہ سابقہ بیوی کے ساتھ ان کے کچھ ایشوز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version