ہمارا نظر یہ صرف ایک ہے کہ ملک کو پرامن اور مستحکم بنانا ہے، گور نر پنجاب

گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ ہمارا نظر یہ صرف ایک ہے کہ ملک کو مضبوط ،خوشحال ، پرامن اور مستحکم بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں سول ایوارڈ زتقسیم کر نے کی تقریب ہوئی جس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 12شخصیات کو سول ایوارڈز سے نوازدیا۔
چوہدری محمدسرور نے ڈاکٹر عرفان اللہ خان،ڈاکٹر آفتاب محمد رفیق اور پروفیسر ڈاکٹر محمد جنید مغل کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔
گور نر نے پروفیسر ڈاکٹرروبینہ فاروق ، فلم سٹار صائمہ نور، منصور حسن صدیقی کو بھی گور نر نے تمغہ امتیاز سے نوازا جبکہ تقریب میں غلام عباس ،فلم شاہد، نور محمد جرال، شہر یار زیدی کو صدارتی ایوارڈ بر ائے حسن کارکردگی ملا۔
چوہدری محمد سرور نے نیلو بدازمرگ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا جو فلم سٹار شان نے وصول کیا ہے جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بہتر ین کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کر نیوالی تمام شخصیات کو مبارکباد بھی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہمارا نظر یہ صرف ایک ہے کہ ملک کو مضبوط‘خوشحال پرامن اور مستحکم بنانا ہے، ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصول ایمان اتحاد تنظیم پر عمل کر نا چاہیے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے جو ذمہ داری دی ہے وہ اس کے ساتھ مکمل انصاف کر ے اور جب سب ایمانداری سے کام کرینگے تو پاکستان کو آگے بڑھنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

