Advertisement

خواتین کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون ان کی خوبصورتی کا دشمن ہے

جھریاں

برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ خواتین کے ہاتھ میں موجود اسمارٹ فون ان کی خوبصورتی کا دشمن ہے۔

اگر آپ بڑھتی عمر کی وجہ سے چہرے پر آنے والی جھائیوں سے پریشان ہیں تو اب سمجھیں آپ کی یہ پریشانی ہو گئی حل کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں چہرے سے جھائیاں دور کرنے کے چند ایسے حیرت انگیز طریقے جنہیں آزما کر آپ  مزید جوان نظر آ سکتے ہیں۔

جدید تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ چہرے کی جھریاں کی وجہ عمر میں اضافہ یا میک اپ  مصنوعات کے حد سے زیادہ استعمال کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتی ہیں۔

کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کے لئے آپ کو سب سے پہلے چند غلط عادات سے پرہیز اور احتیاط کرنی ہوتی ہے۔

برطانوی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ جدید موبائل فون خواتین کے چہرے پر جھریوں کا باعث بن رہے ہیں۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق 18 مہینے کی تحقیق کے بعد ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے حسن کا سب سے بڑا دشمن اسمارٹ فون ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین پر دیر تک دیکھنے سے ٹینشن کی کفیت پیدا ہوتی ہے۔چہرے کی جلد میں تبدیلی آتی ہے۔ خاس طور پر بھوؤں کے سکڑنے کا عمل شدید حد تک واقع ہوتا ہے۔ جو پورے چہرے کی جلد کو متاثر کرتا ہے۔

لندن کی ایک نامور بیوٹی تھراپسٹ نکولا جوز کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ان کے پاس ایسی درجنوں لڑکیاں آچکی ہیں جو کم عمری میں ہی جھریوں کا شکار ہو گئی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ان لڑکیوں سے ان کی مصروفیات اور عادات کی تفصیل اکٹھی کی اور اس نتیجے پر پہنچتی کہ یہ آئی فون کا رد عمل ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے ٹیکنالوجی اور صحت کے ماہرین سے بھی مناسب مشاورت کی جس کے بعد اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ چھوٹی اسکرین پر دیکھنے میں زیادہ وقت صرف کرنے سے یہ رد عمل ضرور ہوتا ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین نے چند طریقے بھی بیان کیے ہیں جن کی بدولت جلد کی جھریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

سورج کی تپتی دھوپ میں زیادہ باہر نہ نکلنا، اگر نکلیں تو سب بلاک کا استعمال کرنا، ایسے کپڑوں کا استعمال کرنے جو آپ کو سورج کی سختی سے بچائے، سگریٹ نوشی سے گریز اور موسچرائزر کا باقاعدہ استعمال، یاد رکھیں کہ اسکن موسچرائزر چہرے اور ہاتھ پاؤں پر صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ ہر موسم میں استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔

اگر آپ جلد کو ترو تازہ اور جوان رکھنے کے خواہش مند ہیں تو ایسی غذاؤں کا استعمال کریں جن میں فیٹی ایسڈ موجود ہو کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ فیٹی ایسڈ ہماری جِلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لئے مچھلی اور دیگر آبی حیات جو حلال ہوں ان کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیں۔

 اپنا چہرہ بار بار دھوتے ر ہیں، ایسا کرنے سے جلد میں موجود قدرتی آئل دور ہو جاتا ہے۔

کچھ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جلد پر وٹامن سی والی کریمز کے استعمال سے جلد میں بہتری آتی ہے جلد نکھرتی ہے اور بڑھتی عمر کے اثرات گھٹنے لگتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version