کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے

کراچی میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جس کے باعث ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھنے لگے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پانی پیئے، دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت گیلا تولیا سر پر رکھیں ۔
ماہرین کے مطابق گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کے خدشات بڑھ جاتے ہیں لٰہذا اس موسم میں اپنا خیال رکھیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف 7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں لو کی کیفیت یکم اپریل تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اب تک ماہ مارچ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 20 مارچ 2010 کو 42.2 ڈگری ریکارڈ لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

